دستبرداری (ڈسکلیمر)

پاک خدمت پوائنٹ پر شائع ہونے والا تمام مواد صرف عمومی معلومات اور رہنمائی کے لیے ہے۔

ہم سرکاری ادارہ نہیں ہیں

یہ ویب سائٹ کسی سرکاری ادارے، محکمے یا حکومتی جماعت سے وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم نادرا، پاسپورٹ آفس، ٹریفک پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کا حصہ نہیں ہیں۔

معلومات کی درستی

ہم درست معلومات دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن فیس، تاریخیں، قوانین اور طریقۂ کار بدلتے رہتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی فیصلے یا ادائیگی سے پہلے متعلقہ ادارے کی سرکاری ویب سائٹ یا دفتر سے معلومات کی تصدیق کر لیں۔ ہماری معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی نقصان کے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

نوکریوں کی اطلاعات

ہم نوکریوں کے اشتہارات کی معلومات اخبارات اور سرکاری ذرائع سے لے کر شائع کرتے ہیں۔ ہم کسی کو نوکری دلانے کا وعدہ نہیں کرتے اور نہ ہی بھرتی کے عمل کے لیے کوئی رقم وصول کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ہمارے نام پر پیسے مانگے تو اس سے ہوشیار رہیں۔

بیرونی لنکس اور اشتہارات

ویب سائٹ پر موجود بیرونی لنکس اور اشتہارات کے مواد کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔